جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان کا سب سے منفرد اور بڑا منصوبہ ، راوی کنارے نیا شہر بسانے کے منصوبے میں بڑی پیشرفت‎، وزیراعظم کا بڑا اعلان

datetime 10  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ راوی سٹی منصوبہ تاریخی طور پر اپنی نوعیت کا پاکستان کا سب سے منفرد اور بڑا منصوبہ ہے جو لاہور کے بڑھتے ہوئے مسائل کا حل فراہم کرے گا۔وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے

اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی، معاونِ خصوصی برائے سیاسی مواصلات ڈاکٹر شہباز گِل، چیئر مین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) انور علی حیدر، ڈپٹی چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی میجر جنرل (ریٹائرڈ) امیر اسلم خان، چیئرمین پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی عمران امین نے شرکت کی،اسکے علاوہ گورنر سندھ عمران اسماعیل، مشیر وزیرِ اعلی پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ، معاونِ خصوصی وزیرِ اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئر مین راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی راشد عزیز، چیف سیکریٹری پنجاب اور متعلقہ اعلی افسران نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کو چینی حکومت اور کمپنیوں کی طرف سے منصوبے میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور یہ بھی بتایا گیا کہ اس میں کسی قسم کا قرض شامل نہیں، اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کو اے این جی سی سی کی جانب سے پانچ ارب ڈالر کی شراکتی سرمایہ کاری کی پیش کش کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا،راوی سٹی منصوبے پر پیش رفت کو مزید تیز کرنے کیلئے بورڈ کی تشکیل کردی گئی اور منصوبے پر جنوری سے کام شروع ہو رہا ہے۔وزیرِ اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ راوی سٹی منصوبہ تاریخی طور پر اپنی نوعیت کا پاکستان کا سب سے منفرد اور بڑا منصوبہ ہے جو لاہور کے بڑھتے ہوئے مسائل کا حل فراہم کرے گا. انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے لاہور کے

شہریوں کو نہ صرف پینے کے صاف پانی، سیوریج کے مناسب انتظام، صاف ستھرے ماحول اور دیگر جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی سہولیات میسر آئیں گی بلکہ بڑے پیمانے پر بیرونی سرمایہ کاری سے روزگاہ کے وسیع مواقع اور مقامی و قومی معیشت خاص طور پر صنعتوں کو ترقی ملے گی،پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ماحولیاتی اور ماسٹر پلان کی

سٹڈیز کا آغاز بھی جنوری سے ہونے جا رہا ہے اسکے ساتھ ساتھ این جی اوز کے ساتھ شراکت میں جزائر سے منسلک مچھیروں کے روزگار اور سمندری حیات کے تحفظ کیلئے ایک پروگرام ترتیب دیا جا رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے بنڈل آئی لینڈ پر ہونے والی پیش رفت پر تسلی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس منصوبے کی کامیابی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر کام کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…