بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

کارکنان کا ایک بار پھر مریم نواز کی ریلی کا نوٹوں کیساتھ استقبال

datetime 10  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)تیرہ دسمبر کے جلسے کے سلسلہ میں نکالی گئی ریلی میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پر پچاس اور سو روپے کے نوٹ بھی نچھاور کیے گئے ۔ گجومتہ کے مقام پر مریم نواز کی آمد پر لیگیوں کی جانب سے نوٹ نچھاور کئے گئے جنہیں حاصل کرنے کے لئے کارکنوںکی جانب سے دھکم پیل کی گئی۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز نے کہا ہے کہ

اراکین اسمبلی کو ابھی باضابطہ استعفے جمع کرانے کیلئے نہیں کہا لیکن میرے پاس استعفوں کے انبار لگ گئے ہیں،ڈھائی سال تک این آر او نہ دینے کی باتیں کرنے والے عمران خان خود ہاتھ جوڑ کر پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہے ہیں، اللہ یہ وقت کسی کو نہ دکھائے۔تیرہ دسمبر کے جلسے کے لئے عوامیرابطہ مہم کے لئے روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں خود لاہور کے شہریوں کو دعوت دینے نکلی ہوں کہ پی ڈی ایم کا ساتھ دیں، لاہور کے شہریوں سے کہنے جارہی ہوں کہ فیصلے کا وقت آ گیا ہے کہ اس جابر، نااہل اور نالائق حکومت سے جان چھڑوائی جائے۔یہ حکومت اب نہیں چل سکتی، اللہ یہ وقت کسی کو نہ دکھائے کہ ڈھائی سال تک این آر او نہ دینے کی باتیں کرنے والے عمران خان خود ہاتھ جوڑ کر پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہے ہیں۔انہوںنے ڈی جے بٹ کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ واضح ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ اپنے ہی لوگوں سے دغا کیا ہے، ہمیں علم نہیں تھا کہ آپ کا مقابلہ پی ڈی ایم کی بجائے کرسیاں اور ٹینٹ والوں سے ہے، ہم ڈی جے بٹ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، اس سے ظاہر ہے کہ پی ڈی ایم کامیاب ہو گئی ہے،نوازشریف کا مقابلہ عمران خان سے نہیں بلکہ انہیں لانے والوں سے ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہم نے اپنے اراکین کو باضابطہ طور پر استعفے دینے کا نہیں کہا لیکن میرے پاس استعفوں کے انبار لگے ہوئے ہیں، مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ اس ملک کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرے گی اور مستقبل انشا اللہ مسلم لیگ (ن)کا ہے۔قبل ازیں رائیونڈ جاتی امراء میں لاہور ڈویژن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ۔ اجلاس میں رانا ثنااللہ ، رانا تنویر ، اویس لغاری، مریم اورنگزیب سمیت دیگر بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں تیرہ دسمبر لاہور جلسہ کے حوالے سے مشاورت اور کارکنوں کی جلسہ میں بھر پور شرکت کو یقینی بنانے کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…