ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

13دسمبر کو اپوزیشن کے غبارے سے رہی سہی ہوا  بھی نکل جائے گی کیونکہ ۔۔ حیران کن انکشاف

datetime 9  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن) وزیرہائوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمودالرشید نے کہاہے کہ اپوزیشن کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود لاہور’’ٹھنڈاٹھار‘‘ ہے۔اپوزیشن جماعتیں جتنا مرضی زور لگا لیں لاہور والے ان کی کال پرباہر نہیںنکلیں گے۔13دسمبر کو اپوزیشن کے غبارے سے

رہی سہی ہوا بھی نکل جائے گی۔موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے میاں محمودالرشیدنے کہاکہ لاہور والے جب از خود نکلتے ہیں تو پورے ملک کوعلم ہو جاتاہے۔30اکتوبر2011ء کو عمران خان کی کال پرلاہور میں لاکھوں لوگ نکلے تھے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی استعفوں کی دھمکی سیاسی چال سے زیادہ اور کچھ نہیں۔اپوزیشن جماعتیں استعفوں کے معاملے پر کبھی متفق نہیں ہوسکتیں۔کورونا کے باوجود اپوزیشن کا جلسوں پر اصرار عوام دشمنی ہے۔پی ڈی ایم سیاسی مفاد کیلئے عوام کی زندگیوں کو دائو پر لگا رہی ہے۔احتساب سے بچنے کیلئے عوام کو ڈھال بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی کرپٹ لیڈرشپ بدعنوانی کے مقدموں سے اپنی جان بچانے کیلئے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم کو استعمال کر رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…