پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

اپوزیشن جلسوں کے علاوہ کیا کرسکتی ہے، حکومت کو گھر بھیجنے کا  واحد طریقہ کیا ہے؟ وزیراعظم عمران خان نے  واضح کر دیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اپوزیشن جلسوں کے علاوہ کیا کرسکتی ہے ؟ پی ڈی ایم کی 11 جماعتیں مل کر بھی تحریک انصاف جتنے بڑے جلسے نہیں کر سکتیں،یہ استعفیٰ دیں گے تو ہم انتخابات کروا کر اور زیادہ مضبوط ہوں گے، حکومت کو بھیجنے کا آئینی طریقہ تحریک عدم اعتماد ہے، اپوزیشن تحریک عدم اعتماد پیش کرنا چاہتی ہے تو اسمبلی میں آجائے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن جلسوں کے علاوہ کیا کر سکتی ہے، پی ڈی ایم کی 11 جماعتیں مل کر بھی تحریک انصاف جتنے بڑے جلسے نہیں کر سکتیں، مجھے سمجھ نہیں آ رہی یہ کرنا کیا چاہتے ہیں، یہ استعفیٰ دیں گے تو ہم انتخابات کروا کر اور زیادہ مضبوط ہوں گے، حکومت کو بھیجنے کا آئینی طریقہ تحریک عدم اعتماد ہے، اپوزیشن تحریک عدم اعتماد پیش کرنا چاہتی ہے تو اسمبلی میں آجائے۔عمران خان نے کہاکہ اپوزیشن کی آوازیں جمہوریت کی فکر میں نہیں نکل رہی ہیں، بلکہ ان کو فکر یہ ہے کہ اب یہ سب پکڑے جائیں گے، بڑے بڑے مافیا (ن )لیگ کے ساتھ ملے ہوئے تھے جو پکڑے جا رہے ہیں، جو ان کی مالی مدد کرتے تھے، وہ اربوں روپے کی سرکاری زمینوں پر قابض تھے، پنجاب میں گزشتہ 10 سال میں صرف 6 ارب روپے کی ریکوری ہوئی تھی، لیکن ہم نے 27 ماہ میں پنجاب میں 207 ارب کی ریکوری کی،  عثمان بزدار کی کمزوری ہے وہ اپنی اچھائیوں کی تشہیر نہیں کر سکتے۔ انہوںنے کہاکہ فردوس عاشق اعوان کو منصوبوں کی بہتر تشہیر کیلئے پنجاب لائے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم قومی مکالمے سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے، سیاسی ڈائیلاگ کی بہترین جگہ پارلیمنٹ ہے، میں نے پہلے دن کہا تھا پارلیمنٹ میں تمام سوالوں کے جواب دینے کو تیار ہوں، جمہوریت تب چلے گی جب مکالمہ ہوگا لیکن ہم جو بات کرتے ہیں تو اپوزیشن کہتی ہے ہمارے مقدمات معاف کردیں حالانکہ اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمات

انہی کے دور حکومت میں بنائے گئے ہیں، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہر مسئلے پر بات کرنے کو تیار ہیں لیکن ہم کسی بھی صورت میں این آراو پر بات نہیں کریں گے اور کرپشن مقدمات معاف نہیں کرسکتے۔ سیالکوٹ میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم پنجاب عثمان بزدار نے سیالکوٹ کی ترقی کے لیے بڑا جامع منصوبہ بنایا ہے،

ہماری کوشش ہے کہ ہر شہر کا پہلے ماسٹر پلان بنے اور پھر اسے رنگ فینس کریں، سیالکوٹ کو پانی، پارکس اور سیوریج کے منصوبوں کی ضرورت اور سیالکوٹ کے لیے17 ارب روپے کا پیکج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے صنعت کاروں نے شہر کو برآمدات کا حب بنادیا ہے، حکومت سیالکوٹ کی صنعتوں کے پیچھے کھڑی ہے، سیالکوٹ کا انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے پر پورا زور لگائیں گے

جبکہ نوجوانوں کو مزید قرضے دیں گے تاکہ یہ اپنا کاروبار بڑھائیں۔انہوںنے کہاکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت تنخواہ دار لوگوں کو قرض ملے گا اور تنخواہ دار طبقہ جو رقم کرائے میں دیتا ہے وہ مکان کی قسط کی مد میں ادا کرے گا۔وزیر اعظم نے کہاکہ کورونا کے دوران مشکلات کا سامنا تھا، ایسی  صورتحال میں روزگار چلانا بڑا چیلنج تھا، لیکن اللہ کے فضل سے کورونا کی پہلی لہر کنٹرول میں رہی۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…