جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ڈی ایم نے اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا‎

datetime 9  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں حکومت کیخلاف لانگ مارچ ہوگا۔پی ڈی ایم سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کنوینر احسن اقبال کی صدارت میں ہو ا جس میں سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان ، مولانا اسعد محمود ،میر کبیر شاہی، میاں افتخار،

شاہ اویس نورانی، حافظ عبدالکریم شریک ہوئے ۔اجلاس میں پی ڈی ایم لاھور جلسہ کے بعد کے احتجاجی شیڈول کو حتمی شکل دی گئی ۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار نے کہاکہ مینار پاکستان کو تالاب بنا دیا ہے ،گرفتاریاں شروع کر دی گئی ہیں،ڈی جے بٹ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،جلسہ روکنے کے لیے تمام کاروائیاں کی جا رہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکمران اتنا ڈر گئے ہیں جلسہ لازمی ہو گا ،یہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے ہم نے نہ پہلے مانا نہ آئندہ مانیں گے ،تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔ انہوںنے کہاکہ جنوری کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ ہو گا،لاہور جلسے میں آئندہ شیڈول کا اعلان کیا جائے گا ،13 دسمبر کے جلسے پر توجہ مرکوز ہے ،جنوری میں ڈاکٹرز،وکلا، تاجرز اور کسانوں سے رابطہ کرینگے ۔انہوںنے کہاکہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو تحریک کا حصہ بنایا جائے گا ،حکومت نے گرفتاریاں شروع کردی ہیں ،حکومت ناکام اور اپوزیشن کامیاب ہوئی ہے ،لاہور میں حکومت کو شکست فاش دینگے ،حکومتی ہتھکنڈو ں کا سامنا کرینگے ۔ انہوںنے کہاکہ پابندیوں کے باجود ملتان کا جلسہ کامیاب ترین تھا ،دھاندلی زدہ حکومت کو پہلے مانہ نہ اب مانیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا شیڈول طے ہوچکا ہے اعلان لاہور جلسے میں ہوگا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…