منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

پاکستان ایئر فورس کے پائلٹ آفیسر عبداللہ نے آسٹریلیا میں اعزازی شمشیر جیت کر پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر دیا‎‎

datetime 9  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ائیر فورس کے پائلٹ آفیسر عبد اللہ یونس نے آسٹریلیا میں انٹرنیشنل ٹرینی کی اعزازی شمشیر اپنے نام کر لی۔پائلٹ آفیسر عبد اللہ یونس کو آسٹریلین ڈیفنس اکیڈمی میں گریجویشن کی تکمیل پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔پائلٹ آفیسر عبد اللہ یونس کو پی اے ایف اکیڈمی میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر آسٹریلین ڈیفنس فورس اکیڈمی کے لیے چنا گیا تھا اور آسٹریلین ڈیفنس فورس

اکیڈمی میں پائلٹ آفیسر عبد اللہ یونس نے کئی پوزیشنز اور ایوارڈ اپنے نام کیے۔اس موقع پر پائلٹ آفیسر عبداللہ یونس کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح پاکستان کے نوجوان ملٹری آفیسر سبز پرچم بلند رکھے ہوئے ہیں۔پائلٹ آفیسرعبد اللہ یونس کا تعلق پاکستان ائیر فورس اکیڈمی رسالپور سے ہے اور انہوں نے مری لوئر ٹوپہ میں واقع پی اے ایف کالج سے گریجویشن مکمل کر کے پاکستان ائیر فورس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…