پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

رانا ثنا ء اللہ دہشتگردو ں کے نشانے پر ہیں لاہور پولیس نے الرٹ جاری کر دیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)لاہور پولیس نے 13دسمبر کو پی ڈی ایم کے جلسے میں دہشتگردی کے خطرہ کا الرٹ جاری کر دیا ہے ۔ جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مذہبی ، سیاسی قائدین بالخصوص ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ کو دہشتگرد نشانہ بنا سکتے ہیں ، لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کو مشورہ دیا گیا کہ وہ بلٹ پروف گاڑی استعمال کریں ، ریلیاں اور کارنرز میٹنگز کو منسوخ کر دیں

، پولیس نے 13دسمبر کا جلسہ بھی منسوخ کرنے کا کہا ہے ۔ دوسری جانب پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں ممکنہ دہشت گردی کے حملے کا خدشہ، لاہور پولیس نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور پولیس نے پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سےمریم نواز اور رانا ثنااللہ سمیت دیگر سیاسی قیادت کو ممکنہ حملے کے خطرے سے آگاہ کر دیا۔ پولیس کی جانب سے تھریٹ الرٹ میں پی ڈی ایم قیادت کو جلسہ منسوح کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاہم جلسہ منسوخ نہ کرنے پر پولیس نے مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کو سخت حفاظتی ہدایات جاری کردی ہیں۔تھریٹ الرٹ کے مطابق مریم نواز اور رانا ثنااللہ دوران سفر بلٹ پروف گاڑی کا استعمال کریں، گاڑی کے سن روف سے ہرگز باہر نہ نکلا جائے اور نہ ہی کوئی تقریر کی جائے۔پولیس الرٹ کے مطابق دوران جلسہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے گریز کیا جائے، کورونا وبا کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، سیاسی قائدین سمیت جلسہ گاہ کی سکیورٹی بھی بڑھائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…