اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف کو اپنے گھر مدعو کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف اور پی ڈیم ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے
مریم نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق تینوں لیڈران کے مابین ملاقات میں وفاقی حکومت پر پریشر ڈالنے سمیت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ پر مشاورت کی جائے گی ۔