پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کب کیا جائے گا,مولانا فضل الرحمان نے اعلان کر دیا 

datetime 8  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ 31دسمبر تک تمام پارٹیوں کے قومی اور صوبائی اراکین اسمبلی اپنے پارٹی کے پاس استعفیٰ جمع کرادیں ،ہم نے استعفے دے دیئے تو پھر ان کی طرح واپس نہیں چاٹیں گے ، (آج) بدھ کو سٹیرننگ کمیٹی کااجلاس ہوگا جس میں ملک کے اندر پہیہ جام ہڑتال ، شٹر ڈائون اور ملک کے مختلف ڈویژنز میں

جلسوں اور مظاہروں کا شیڈول طے کیا جائیگا ،اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کب کیا جائیگا اس کی تاریخ کا تعین کیا جائے گا،لاہور جلسہ حکومت کیلئے آخری کیل ثابت ہوگا، ہم نے سوچا بھی نہیں گرفتاری کیا چیز ہوتی ہے ؟موجودہ تحریک سے حکومت کو فرق پڑ چکا ہے ، اس کی کرسی کی چولیں ہل چکی ہیں، ابھی ایک دھکا دینے کی اور ضرورت ہے،ہم عوام کو کسی قیمت پر پر مایوس نہیں ہونے دینگے۔ منگل کو اجلاس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری ، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پی ڈی ایم کے سربراہان کا اجلاس یہاں اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں  تمام پارٹی سربراہان نے اپنی اپنی ٹیم کیساتھ اجلاس میں شرکت کی ۔ انہوںنے کہاکہ میاں نوازشریف ، سابق صدر آصف علی زر داری اور اختر جان مینگل ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ سب نے بڑے عزم اور بڑے حوصلے کیساتھ اس بات کا اعلان کیا کہ تیرہ دسمبر کو لاہور میں مینا ر پاکستان پر ہی جلسہ ہوگا اور حکومت نے اگر کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو ملتان سے بھی کہیں زیادہ اس کا برا حشر کر دیا جائیگا .

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…