بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

ن لیگ کے بعد پیپلز پارٹی کا بھی پہلا استعفیٰ آگیا‎‎

datetime 8  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے بعد پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے بھی اپنے استعفے قیادت کو جمع کرانے کا سلسلہ شروع کردیا ۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے اپنی پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ تحریر کر کے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کوارسال کردیا ہے ۔ اس کے ساتھ سپیکر پنجاب اسمبلی کو

استعفیٰ تحریر کیا گیا ہے جو فیصلہ ہونے پر قیادت سپیکر کو بھجوانے کااختیار رکھتی ہے ۔یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دو اراکین قومی اورایک رکن پنجاب اسمبلی نے اپنے استعفے قیادت کو دیدئیے ہیں۔۔ تاہم اس حوالے سے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی اطلاعات کے مطابق ابھی تک 36ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے پیش کر دیے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنما اپنی قیادت کیساتھ کھڑی ہے جیسے ہی حتمی فیصلہ ہو گا تما ارکان اسمبلی اپنے استعفے پارلیمنٹ میں جمع کروا دیںگے ۔قبل ازیں مسلم لیگ ( ن) کے ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو بھجوانے شروع کر دیئے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی نے تا حال باضابطہ طور پر استعفے طلب نہیں کیئے تاہم پارٹی کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اور پارٹی سے وفاداری نبھانے والے چند اراکین اسمبلی نے اجتماعی استعفوں سے قبل ہی انفرادی طورپر اپنے استعفے پارٹی قیادت کو بھجوا نے شروع کر دیئے ہیں۔ پارٹی قیادت کو استعفے بھجوانے والوں میں لاہور سے رکن اسمبلی افضل کھوکھر ، سیف اللہ کھوکھر ،سرگودھا سے حامد حمید ،رانا منور غوث اور بصیر پور سے افتخار چھچھر نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرا دیئے ہیں ۔پارٹی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہناہے کہ پارٹی کی جانب سے استعفے طلب نہیں کیئے گئے لیکن چند اراکین اسمبلی نے پارٹی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے استعفے جمع کرائے ہیں جن کی ہم قدر کرتے ہیں ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…