پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

اپوزیشن جماعتوں کے پیچھے کونسے سورس ہیں وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کو خبر دار کر دیا ٍ

datetime 8  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کو بیرون ملک سے سپورٹ حاصل ہے، پاکستان کے اندر جو کچھ بھی ہو رہا ہے اسکے پیچھے ھی کوئی سورس ہے،ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، وزیر اعظم نے اعتراف کیا آئی ایم ایف میں جانے میں تاخیر اور اداروں کی اصلا حات کا عمل شروع نہ کرنا حکومت کی غلطی تھی، حکومت این آراواورکرپشن کے

علاوہ حکومت اپوزیشن سے ہرموضوع پر بات کرنے کوتیارہے ،لاہورجلسے کی اجازت نہیں دی،لیکن روکیں گے بھی نہیں، اپوزیشن پراعتماد ہے تو میں بھی پراعتماد ہوں، اپوزیشن نے استعفے د ئیے توالیکشن کرادوں گا، مجھے فوج کی جانب سے ہر پالیسی پر مکمل حمایت حاصل رہی ہے، کورونا کو عوام کی مدد کے بغیر شکست نہیں دی جا سکتی ۔مکمل لاک ڈاون پاکستان جیسے ملک کے لیے تباہی ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالم نگاروں اور اخبارات کے ایڈیٹرز سے ملاقات میں کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا این آراواورکرپشن کے علاوہ حکومت اپوزیشن سے ہرموضوع پر بات کرنے کوتیارہے۔کوروناکوعام آدمی اوراپوزیشن سنجیدہ نہیں لی رہے ۔لاہورجلسے کی اجازت نہیں دی،لیکن روکیں گے بھی نہیں۔عمران خان نے کہا نیب کوآج ختم کردیں، اپوزیشن اسمبلیوں میں آکربیٹھ جائیگی۔معاشی طورپراب ہم سیدھے رستے پرچل پڑے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کرپٹ پولیٹیکل ایلیٹ نظام نہیں چلنے دی رہی، لیکن یہ نظام چلے گا ۔ ہمیں پتاہے کہ مشکل وقت ہے،لیکن مجھے یہ بھی پتاہے کہ جیت میری ہوگی ۔اپوزیشن انتشار پھیلانا چاہتی ہے،اپوزیشن چاہتی ہے کہ ہم طاقت کا استعمال کریں،حکومت طاقت کا استعمال نہیں کریگی۔ اپوزیشن والے ہمیں الجھاناچاہتے ہیں ، حکومت کی رٹ کمزورنہیں ہے۔عدالت کے فیصلے کااحترام کریں گے ۔عمران خان نے کہا اگر اپوزیشن پراعتماد ہے تو میں بھی پراعتماد ہوں، اپوزیشن نے استعفے د ئیے توالیکشن کرادوں گا، ہوسکتاہے کچھ ملک اپوزیشن کے پیچھے ہوں ،مجھے پتہ ہے اپوزیشن کو بیرون ملک سے بھی سپورٹ حاصل ہے ۔کچھ ملک ایسے ہیں جو پاکستان کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلم ممالک کو غیر مستحکم کیا گیا،اور پاکستان میں بھی یہ سازش ہورہی ہے۔ عراق میں جو کچھ ہوا وہ بھی اسی وجہ سے ہو۔ عراق اور ایران کو آپس میں لڑا کر دونوں ملکوں کو توڑنے کی کوشش کی گئی ۔ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی پیدا کرکے دونوں ملکوں کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اس سارے عمل کے کے پیچھے ایک پورا پلان موجود ہے۔ پاکستان کے اندر بھی جو کچھ ہو رہا ہے اسکے پیچھے بھی کوئی سورس ہے ۔ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…