اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف کا کہناہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ میں سارے آپشنز پر غور کیا جارہاہے ،لاہور جلسہ کی وجہ سے حکمرانوں کی جان نکلی ہوئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تحریک اب رکنے والی نہیں ، حکومت اب خود جانے والی ہے ۔
اس کی ایف آئی آر کہیں سٹینڈ نہیں کرتی، تحریک حکومت کو گھر بھیج کر دم لے گی۔دوسری جانب ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف اوطلال چوہدری سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں مقدمہ درج ۔نجی ٹی وی رپورٹس کے مطابق پولیس نے پٹواری محمد عابد کی درخواست پر درج کیا ۔ درخواست میں سائونڈ ایکٹ ، روڈ بلاک اور اشتعال انگیز تقریر سمیت دیگر دفعات کو شامل کیا گیا ہے ۔ مقدمے میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف ، سینئررہنما طلال چوہدری ، ایم این اے ملک ریاض ، وسیم کھوکھر ، شزرہ منصب ، مریم اورنگزیب ، ملک ابرار اور سمیع اللہ کو نامزد کیا گیا