لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف اوطلال چوہدری سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں مقدمہ درج ۔نجی ٹی وی رپورٹس کے مطابق پولیس نے پٹواری محمد عابد کی درخواست پر درج کیا ۔ درخواست میں
سائونڈ ایکٹ ، روڈ بلاک اور اشتعال انگیز تقریر سمیت دیگر دفعات کو شامل کیا گیا ہے ۔ مقدمے میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف ، سینئررہنما طلال چوہدری ، ایم این اے ملک ریاض ، وسیم کھوکھر ، شزرہ منصب ، مریم اورنگزیب ، ملک ابرار اور سمیع اللہ کو نامزد کیا گیا ۔