اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے پیسکو کو افغان مہاجرین کو بجلی کے میٹر فراہم کرنے کا حکم دیدیا ۔جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے پیسکو کو افغان مہاجرین کو بجلی کے
میٹر فراہم کرنے کا حکم دیدیا ۔ عدالت نے کہاکہ افغان مہاجرین پیسکو کو بجلی کے میٹرز کیلئے درخواستیں دیں، درخواستیں موصول ہونے پر پیسکو فوری طور پر بجلی کے میٹر لگائے۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ پاکستان میں رہنے والا ہر غیر ملکی قوانین کے تابع ہے، قانون کے مطابق غیرملکیوں کو تمام سہولیات کے حقدار ہیں۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ افغان پناہ گزینوں کو بجلی دیں انکے بچے یہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ وکیل درخوراست گزار نے کہاکہ افغان مہاجرین کو 1971 کے ریٹ پر بجلی فراہم کی جا رہی تھی، سال 2012 میں نوٹیفکیشن کے ذریعے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا،پشاور ہائی کورٹ نے پیسکو کون سنگل میٹر دینے یا 2012 کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا تھا ۔