پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بختاور بھٹو کے سسرال سے متعلق افواہیں ،منگنی میں شریک سہیل وڑائچ نےسوشل میڈیا پرچلنے والی افواہوں سے متعلق سوال کیا تو کیا جواب ملا؟

datetime 7  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر اینکر پرسن سہیل وڑائچ نے سوشل میڈیا پر بختاور بھٹو زرداری کے سسرال والوں سے متعلق گردش کرنے والی تمام افواہوں کو جھوٹا قرار دیدیا، بختاور بھٹو کے سسرال کے لوگ راسخ العقیدہ مسلمان ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے سہیل وڑائچ سے سوال پوچھا کہ بختاور بھٹو کے سسرال سے متعلق افواہیں

گردش کر رہی ہیں آپ ان پر کیا کہیں گے ، سوال کے جواب میں سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا تھاکہ بختاور بھٹو کے سسرال کے لوگ راسخ العقیدہ مسلمان ہیں ۔اُنہوں نے بتا یا کہ منگنی کی تقریب میں جب بختاور بھٹو زرداری کے سسرال کے لوگوں سے پوچھا کہ سوشل میڈ یا پر اس طرح کی افواہیں گردش کر رہی ہیں تو پھر انہوں نے اپنے بزرگوں کے بارے میں بتا یا جس کے بعد اگلا کوئی سوال کرنے کی نوبت ہی نہیں آئی۔دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری اورسابق وزیرِاعظم شہید بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چوہدری نے سوشل میڈیا پراپنی منگیترکی دلکش تصویر شیئر کردی۔محمود چوہدری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکائونٹ پر اپنی منگیتر بختاور بھٹو زردار ی کی ایک دلکش تصویر پوسٹ کی ہے جو بلاول ہائوس کراچی میں لی گئی تھی۔مذکورہ تصویر بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی منگنی کی تقریب کی ہے جبکہ تصویر میں بختاور بھٹو خوبصورت عروسی لباس میں بہت دلکش لگ رہی ہیں۔محمود چوہدری نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بہاروں پھول برسائو۔محمود چوہدری کے بختاور بھٹو سے اظہارِ محبت کے اس انوکھے انداز کو انسٹاگرام صارفین نے کافی سراہاہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیاہے۔دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں محمود چوہدری کی یہی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مسکراہٹ والا ایموجی بنایا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…