اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

آج کل جیوہمارے بہت خلاف ہے‎ مریم نواز جیو پر برس پڑیں ‎‎

datetime 7  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں میڈیا کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ یہ حکومت بہت چالاک ہے ، اس نے ایک میڈیا ہائوس کو دوسرے میڈیا ہائوس ، ایک اینکر کو دوسرے اینکر سے لڑا دیا ہے ،

آج میڈیا اتنا بھی آزاد نہیں ہے کہ ایک ریٹائرڈ فوجی افسر کا نام ٹی وی پر چلا سکے ، اور جو چینلز دبائو یا وہ چینلز اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں ، ان کو نیب کے حوالات میں بند کر دیا جاتا ہے ۔ مریم نواز نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو پتہ ہے نا جیو کے سربراہ نیب کی تحویل میں ہیں ،آج کل جیو بہت ہمارے خلاف ہے لیکن مجھے پتہ ہے کہ یہ پریشر اوپر سے ہے ، سب ٹی وی چینلز کو جو سبق پڑھایا جاتا یا کاغذپر لکھا ہوا آجاتا ہے ، جو کہیں سے ایک چھوٹے سے افسر کا فون آجاتا ہے ، انہیں ماننا پڑتا ہے مجھے ان سب چیزوں کا علم ہے ، میں جانتی ہوں کہ وہ مجبور ہیں ، لیکن کیا ہمیشہ ایسے ہی مجبوری میں بیٹھے رہوگے ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جتنے بھی قابل معز ز اینکر تھے ، جو حق اور سچ کو بولنے کی طاقت رکھتے تھے ،ان کو ان کی نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ، چینلز مالکان سے کہا گیا کہ یہ اینکر بہت بولتا ہے اس باہر نکال دو ، ورنہ ہم آپ کا چینل بند کردیں گے ، ٹی وی چینلز بند ہوئے ، اینکر پرسن نوکریوں سے فارغ ہوئے ، سزائیں ہوئی ، کچھ جیل میں ہیں ۔ یہاں صورتحال یہ ہے کہ دن دیہاڑے علی عمران ، مطیع اللہ جان سمیت سب کو گھروں سے غائب ہو جاتے ہیں اور جعلی وزیراعظم ٹی وی پر آکر کہتا ہے کہ مجھے تو نہیں پتہ کس نے انہیں اٹھا لیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…