جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

کرونا سے مزید 3درجن سے زائد افرا د نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی،کل جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد تشویشناک حد تک پہنچ گئی

datetime 7  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی) ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان کور نا کے مزید 37 مریض چل بسے ،3795نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک دن میں ملک بھر میں کورونا کے 39 ہزار 76 ٹیسٹ کئے گئے۔

اس طرح ملک بھر میں مجموعی طورپر کوویڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 57 لاکھ 94 ہزار 242 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 795 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح ملک بھر میں کوویڈ 19 کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار 294 ہوگئی ہے۔پنجاب میں مصدقہ کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 762 ہوگئی ہے، اسی طرح سندھ میں ایک لاکھ 84 ہزار 486، خیبر پختونخوا میں 49 ہزار 676، بلوچستان میں 17 ہزار 466، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 356 ، اسلام آباد میں 32 ہزار 816 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 732 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔کورونا سے پاکستان میں مزید 37 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ملک میں اس وائرس کے ہاتھوں لقمہ اجل بننے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 398 ہو گئی ہے۔سندھ میں 3 ہزار 177 ، پنجاب میں 3 ہزار 19، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 413، اسلام آباد میں 341، گلگت بلتستان میں 98،

بلوچستان میں 169 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 181 مصدقہ مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک روز میں ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار 530 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، اس طرح اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 542 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 55 ہزار 354 ہوگئی ہے جن میں سے 2 ہزار 539 کی حالت تشویشناک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…