اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

ن لیگ نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو رکشے، ٹیکسیاں دے کر ان کیساتھ یہ کام کیا،مریم نواز کا حکومت ختم ہونے کا دعویٰ بلی کے خواب میں چھیچھڑے قرار

datetime 6  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی ) صوبائی وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کا 13 دسمبر کو حکومت ختم ہونے کا دعوی “بلی کے خواب میں چھیچھڑوں” کے مترادف ہے،13 دسمبر کو بیگم صفدر اعوان کا خیالی پلا پک جائے گا اور وہ خواب سے حقیقت کی دنیا میں واپس آ جائیں گی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بیگم صفدر اعوان وزیر اعظم

عمران خان سے استعفیٰ مانگ رہی ہیں، اور حمزہ شہباز نے ان سے استعفیٰ مانگ لیا۔ مرحومہ شمیم اختر کے جنازے سے اگلے دن بیگم صفدر اعوان اور حمزہ شہباز میں شدید منہ ماری ہوئی،میرے شاہینوں کے مطابق حمزہ شہباز نے بیگم صفدر اعوان کو ان کے بیانیے سے ہٹنے کے لیے خدا کے واسطے دیئے۔ شریف خاندان خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، یہ اپوزیشن اور ملک کو کیا متحد رکھیں گے۔عوام (ن) لیگ کے ملک دشمن بیانیے اور غیر مخلصانہ رویوں کو جان چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا نوجوان 2018 کے الیکشن میں ن لیگ کو پہلے ہی مسترد کر چکا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے تبدیلی کے نعرے کے ذریعے نوجوان نسل کو سیاسی شعور دیا۔ (ن) لیگ نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو رکشے، ٹیکسیاں دے کر ان کے علم و ہنر کو ضائع کیا۔سبسڈیز پر حکومت چلا کر اربوں کے نقصان کا ذمہ دار شریف خاندان انتظامی اصلاحات نہیں سمجھ سکتا۔ (ن)لیگ نے ہمیشہ دکھاوے کے منصوبے بنا کر حقیقی ریفارمز کا گلا گھونٹا،(ن) لیگ نے ملکی اداروں کی جڑوں کو مضبوط کیا ہوتا تو عوام انہیں سر آنکھوں پر بٹھاتی۔ تین عشروں میں پاکستان کو ٹھیک نہ کر سکنے والوں کو عوام ایک اور موقع نہیں دے گی۔ انہوںنے کہاکہ لاہور جلسہ کے بعد پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنی موت آپ مر جائے گا۔ بیگم صفدر اعوان شیخ چلی کی طرح بڑھکیں مارنا بند کریں، حکومت کہیں نہیں جائے گی۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…