جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

فیصل مسجدکاہال نمازیوں کیلئے سیل کر دیا گیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)ضلعی انتظامیہ نے نماز جمعہ کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فیصل مسجد کا اندرونی ہال سیل کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فیصل مسجد کا اندرونی ہال سیل کردیا ہے۔ جس کے بعد مسجد کے اندرونی حال میں باجماعت نماز ادا نہیں کی جاسکے گی۔

دوسری جانب این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں کورونا کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے 20 مصدقہ مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں اب تک 32 ہزار 414 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے جن میں 340 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔‎دوسری جانب پاکستان میں کورونا سے مزید 58 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 8 ہزار 361 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41 ہزار 645 ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے بعد ملک بھر میں اب تک کوویڈ 19 ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 57 لاکھ 54 ہزار 986 ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 3 ہزار 308 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ 16 ہزار 499 تک پہنچ چکی ہے۔پنجاب میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 955، سندھ میں ایک لاکھ 82 ہزار 473، خیبر پختونخوا میں 49 ہزار 220، بلوچستان میں 17 ہزار 440، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 278 ، اسلام آباد میں 32 ہزار 414، اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 719 ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وبا نے مزید 58 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، جس کے بعد اس وبا سے پاکستان میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار 361 ہو گئی ہے جب کہ 2 ہزار 436 کی حالت تشویشناک ہے۔پنجاب 3 ہزار 162، سندھ میں 3 ہزار 11، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 404، اسلام آباد میں 340، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 169 اور ا?زاد کشمیر میں 177 مصدقہ مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…