منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

لاہور جلسہ، وزیراعظم عمران خان کرسی چھوڑ دیں گے ، حیران کن دعویٰ‎‎

datetime 6  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب اگر لاہور جلسے کا آپ کو فرق نہ پڑتا تو آپ جلسے کے منتظمین اور کرسیاں دینے والوںکے خلاف کارروائی کی بات نہ کرتے،عمران صاحب ہماری مانیں

تو ووٹ چوری کے خلاف آپ بھی 12 دسمبر کو استعفیٰ دے کے مینارِ پاکستان آئیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے عمران خان کو لاہور جلسے کے منتظمین اور جلسے میں کرسی لگانے والوں میں شامل ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کاجلسہ بھی ہو گا اور آپ کرسی بھی جلدہی چھوڑیں گے ،عمران صاحب گل جلسے توں ود کے استعفے تے آ گئی جے ۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کر ایف آئی آر سے ڈرا رہے ہیں ؟،آپ کی غلط فہمی ہے کہ آپ کو ملک کا آٹا ، چینی چوری ،معیشت اور روزگار تباہ کرنے ،غیر قانونی فارن فنڈنگ کیس ، سقوط کشمیر پر این آر او ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کے سیاسی انتقام کی انتہا نے جیلوں کا خوف ختم کر دیا ہے ،ٹی وی لگائیں حالات مختلف ہو گئے ہیں،عمران صاحب ایف آئی آر تو اب آٹا ، چینی ، بجلی ، گیس ، دوائی ، روزگار اور ووٹ چوروں کے خلاف کٹ چکی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…