بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

پی ڈی ایم ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہے، عقل سے ناپید جعلی لیڈروں کو صورتحال کا ادراک نہیں:عثمان ڈار

datetime 5  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈارنے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی،سیاسی معاملات اورٹائیگرز فورس کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا- ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ سیالکوٹ کے انتظامات کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ

سیاست عوام کی بے لوث خدمت کو کہتے ہیں،ناکہ انتشاراورافراتفری پھیلانے کو۔عوام کے مسترد شدہ عناصر ترقی کے سفرروکنا چاہتے ہیں اوریہ ٹولہ صرف اپنی کرپشن بچانے کیلئے اکٹھا ہے۔عام آدمی کے مسائل سے ان لوگوں کا کوئی واسطہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو کوروناسے بچانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔بدقسمتی سے پی ڈی ایم جلسوں کے ذریعے کورونا پھیلارہی ہے۔ان عناصرکی قسمت میں صرف رونا ہی لکھا ہے اوریہ لوگ 13دسمبر کے بعد بھی روتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت جانے والی نہیں،مدت پوری کریں گے۔ٹائیگرز فورس کے نوجوان عوام کی فلاح وبہبود کیلئے سرگرم ہیں۔ ٹائیگر زفورس نے کورونا وباء میں دکھی انسانیت کی بھرپورمدد کی ہے۔وزیراعظم عمران خان پاکستان کو لوٹنے والوں کو کبھی این آر او نہیں دیں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرزعثمان ڈار نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوکامیاب نوجوان پروگرام اورٹائیگر زفورس کی کارکردگی سے آگاہ کیااور وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سیالکوٹ کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامات کے بارے میں بھی بریف کیا -عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب نوجوان تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے-نوجوانوں کو اس پروگرام کے ذریعے بااختیار بنایا جارہاہے۔ٹائیگرز فورس کے نوجوان ہماری طاقت ہیں۔ٹائیگرزفورس نے عملی میدان میں عوام کی خدمت کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔پی ڈی ایم ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہے۔اپوزیشن ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو اپاہج کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔عقل سے ناپید اپوزیشن کے جعلی لیڈروں کو صورتحال کا ادراک نہیں۔



کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…