ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کی قومی ائیر لائن کے لئے خوشخبری، یورپی کمیشن نے پابندی ہٹانے کا اشارہ دیدیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز / لاہور(این این آئی) یورپی کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر محدود اور ممنوعہ ایئرلائنز کی فہرست سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا نام خارج کردیا جس کو پی آئی اے ترجمان نے مثبت اشارہ قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن کی

جانب سے پاکستانی جہازوں کی آمد پر پابندی کے بعد اب ویب سائٹ سے پی آئی اے کا نام خارج کردیا گیا ہے۔یورپی کمیشن فار موبیلیٹی اینڈ ٹرانسپورٹ کی ویب سائٹ پر مختلف ممالک کی محدود اور ممنوعہ قرار دی جانے والی ایئرلائنز کے نام شامل ہیں مگر پی آئی اے کا نام شامل نہیں۔پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ یورپی کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی فہرست سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا نام نکلنا مثبت اشارہ ہے، ہمیں امید ہے کہ لائسنس کا معاملہ بھی جلد ہوگا جس کے بعد قومی ایئرلائن کا پورپی ممالک اور برطانیہ میں آپریشن مکمل طور پر بحال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی کوشش ہے کہ یورپی ممالک جانے والے پاکستانی مسافروں کو جلد بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس ضمن میں پروازوں کی سلامتی، سیفٹی مینجمنٹ سسٹم سے متعلق یورپی یونین سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کے اقدامات پراعتماد کا اظہار بھی کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…