منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

امریکی کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر سے زائد چونا لگانے والی پاکستانی خاتون سے متعلق مزید سنسنی خیز انکشافات

datetime 5  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے خود کو مردہ ظاہر کر کے امریکی کمپنی سے انشورنس کی رقم لینے والی خاتون سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق امریکی انشورنس کمپنی کو چونا

لگانے والی پاکستانی خاتون کا تعلق سوات سے ہے، خاتون کے پاس امریکی شہریت ہے تاہم وہ اب پاکستان میں ہے۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ مقدمے کے اندراج کے بعد سے خاتون پاکستان میں روپوش ہے اور جرم میں مرکزی کردار خاتون کے بھائیوں نے ادا کیا، خاتون کے بھائیوں کو بھی مقدمے میں نامزد کر دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں اطلاعات کے مطابق خاتون کے دونوں بچے بیرون ملک ہیں، ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے ڈاکٹر اور یوسی سیکرٹری کی تلاش جاری ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔خیال رہے کہ سیما کھربے نامی پاکستانی خاتون نے خود کو مردہ ظاہر کر کے امریکی انشورنش کمپنی سے رقم حاصل کی۔خاتون نے اپنی جعلی موت کے ذریعے امریکا میں انشورنس پالیسی کلیم کی، خاتون نے 2008 اور 2009 میں امریکا میں دو انشورنس پالیسیاں لیں، سیما کھربے کے بیٹے اور بیٹی نے انشورنس کلیم کی 15 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم حاصل کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…