اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک کو دیے گئے انٹرویو پر کئی دن خوب شور وغوغا رہا، انٹرویو چلانے پر کئی چینلز کو پیمرا کی جانب سے نوٹس بھی جاری کیے گئے، سوشل میڈیا پر بھی یہ انٹرویو چھایا رہا، اس انٹرویو پر طنز کا سلسلہ بھی جاری رہا، صارفین نے یہ بھی کہا کہ انہیں وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو
بھی کرنا چاہیے، لیکن اب وزیراعظم عمران کا انٹرویو حمزہ علی عباس نے لے لیا ہے جو کہ آج نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا، اس انٹرویو کے بارے میں وزیراعظم آفس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصویر کے ساتھ ٹائم کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے شوبز چھوڑنے کااعلان کیا تھا اب وہ وزیراعظم سے انٹرویو کرتے نظر آئیں گے۔