منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

جلسہ پی ڈی ایم کا تھا یا آصفہ بھٹو کی سیاسی لانچنگ کا، آصفہ نے پوری تقریر میں نواز شریف کیلئے ایک لفظ نہیں بولا، مریم نواز نے اعتراض اُٹھا دیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو کو ملتان جلسے میں متعارف کرایا گیا، انہوں نے اپنی تقریر میں میاں نواز شریف کا نام تک نہیں لیا، آصفہ بھٹو نے جتنی تقریر کی اس کا محور بلاول بھٹو تھے، اینکر نے اس موقع پر کہا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ یہ پیپلزپارٹی کا علاقائی جلسہ ہے، اس حوالے سے ن لیگ کا کیا تاثر تھا، اس حوالے سے سینئر صحافی

رانا  عظیم رانا نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ ہونے والی میٹنگ میں مریم نواز نے راجہ پرویز اشرف کی موجودگی میں یہ بات کی، مولانا صاحب بھی وہاں بیٹھے تھے، مریم نواز نے کہا کہ ہمیں ملتان میں پی ڈی ایم جلسے کے لئے بلایا گیا تھا یا آصفہ بھٹو کی سیاسی لانچنگ کے لئے بلایا گیا تھا، مریم نواز نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی زیادتیوں کے باوجود، تمام زیادتیاں بھول کر ہم پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، پیپلزپارٹی کا ساتھ دے رہے ہیں لیکن آصفہ بھٹو کی پوری تقریر میں، تقریر لکھنے والے، تقریر کروانے والے نے، یہ کیوں نہیں کہا کہ ایک لفظ وہ نواز شریف پر او رایک لفظ میرے (مریم) پر بول دیتے تو ہمارے کارکنوں کے اندر بھی ایک جذبہ پیدا ہوتا، پھر مریم نواز نے کہاکہ ملتان جلسے میں تو ہمارے ساتھ ایسے کیا گیا کہ جیسے پیپلزپارٹی بمقابلہ ن لیگ الیکشن ہو رہے ہیں، ہمارے لوگوں کو سٹیج پر نہیں چڑھنے دیا گیااور بینرز بھی سٹیج پر نہیں لگانے دیے گئے، مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے باقاعدہ پلاننگ کے تحت ملتان جلسے کے بعد ایک ہی خبر چلائی کہ آصفہ کی تقریر کا سٹائل، آصفہ کی آمد، اس سے کیا تبدیلی آئے گی، پہلے میرا نام چلتا تھا ڈسکس ہوتا تھا، مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ مولانا صاحب آپ بھی ڈسکس نہیں ہوئے، مریم کی گفتگو کا لب لباب یہ تھا کہ کہیں یہ سارا کچھ ہمارے خلاف تو نہیں چل رہا، یہ سارا کچھ ہمیں بالکل ختم کرنے کے لئے تو نہیں ہو رہا ہے یہ حکومت کے خلاف ہے یا ہمارے۔ اور یہ بھی کہا گیا کہ فیصلہ کر لیں اگر آصفہ نے اگلے جلسوں میں بھی آنا ہے تو پھر تقریر میں باقاعدہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کا نام لینا ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…