اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے بزرگ سیاست دان شیر باز خان مزاری کراچی میں انتقال کر گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق بزرگ سیاست دان اور قومی اسمبلی کے سابق قائد حزب اختلاف سردار شیر باز مزاری انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع نے بھی انتقال کی تصدیق کر دی ، شیر باز مزاری کافی عرصے سے علیل تھے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ
پنجاب عثمان بزدار نے شیر باز خان مزاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انھوں نے کہا سردار شیر باز خان مزاری نے لوگوں کی حقیقی معنوں میں خدمت کی، مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔یاد رہے کہ چند روز قبل بلوچستان سے ہی تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی بھی انتقال کر گئے تھے۔