لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے 13 دسمبر کو مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والے پی ڈی ایم کے احتجاجی جلسے کے حوالے سے سرکاری حکمت عملی مرتب کرلی ہے اور اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے حکمت عملی پر مبنی سفارشات منظوری کے لئے وزیراعلیٰ کو پیش کردیں۔ سفارشات کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی
سفارشات میں سفارش کی گئی ہے کہ جلسے سے قبل پی ڈی ایم کے متحرک کارکنوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن کی بی کلاس قیادت کو گرفتار کرلیا جائے۔ سفارشات میں پی ڈی ایم کی جانب سے بغیر اجازت جلسے کے انعقاد کی صورت میں پی ڈی ایم کی قیادت اور منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ سفارشات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔