اس حد تک نہ جائیں جہاں سے واپسی مشکل ہو،مریم نواز کومشورہ دے دیا گیا

5  دسمبر‬‮  2020

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نائب صدر مریم نواز کو ڈائیلاگ کا راستہ کھلا رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حد تک نہ جائیں کہ واپسی مشکل ہوجائے۔نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف کی مریم نواز اور حمزہ شہباز کے مابین ہونے والی

ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے ۔ ملاقات میں پی ڈی ایم کے لاہور میں ہونے والے جلسے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریم نواز نے اپنی ریلیوں کے حوالے سے بھی بتایا۔ذرائع کے مطابق تینوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ لانگ مارچ کے آپشن کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مریم نواز نے شہباز کو پی ڈی ایم کے جلسوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ شہباز نے مریم کو سیاسی معاملات چلانے سے متعلق مشورے دئیے۔ مریم نواز نے شہباز شریف کی ہدایات سے اہم لیگی ارکان اسمبلی کو آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے ملاقات کے دوران مریم نواز کو مشورہ دیا ہے کہ استعفوں کے آپشن پر سب سے آخر میں سوچیں۔ اس حد تک نا جائیں جہاں سے واپسی مشکل ہو، پیپلزپارٹی سے استعفوں کے آپشن کے حوالے سے تحفظات ہیں۔‎



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…