پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کمانڈر کلبھوشن اور قیدی اسماعیل کا معاملہ الگ ہے ،پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر گمراہ کن دعوئوں کو مسترد کردیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر گمراہ کن دعوئوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمانڈر کلبھوشن اور قیدی اسماعیل کا معاملہ الگ ہے ،بھارت اپنے معمول کے مسخ شدہ حربوں کے استعمال کے باز آجائے۔ اپنے بیان میں زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ

بھارتی ہائی کمیشن اپنی قانونی قونصل پر معاملہ ڈال کرقانونی کاروائی سیفرار چاہتی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ آئی سی جے کی فیصلے کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کو کلبھوشن کے ملاقات اور وکیل کی تقریری کی دعوت دی تھی۔ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ سفارتی رابطوں کے دوران ہندوستانی ہائی کمیشن نے خود ہی کسی وکیل کوہدایت دینے سے انکارکیا،پاکستان نے ریاستی وکیل تقرر کرکے کارروائی شروع کی ۔ انہوںنے کہاکہ دوران سماعت اٹارنی جنرل نیزیرحراست ہندوستانی شہری محمد اسماعیل کا معاملہ بھی پیش کیا،کمانڈر کلبھوشن اور قیدی اسماعیل کا معاملہ الگ ہے ۔ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ قیدی اسماعیل کے معاملے کا حوالہ اس مقصد کیلئے تھاکہ ہندوستانی اپوزیشن کے تضادکو ظاہرکیا جاسکے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان پہلے ہی دو دفعہ قونصل رسائی فراہم کرچکا ہے،تیسری قونصل رسائی کی پیشکش ابھی باقی ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ بھارت اپنے معمول کے مسخ شدہ حربوں کے استعمال کے باز آجائے،بھارت آئی سی جے کے فیصلے کے مطابق عملی اقدامات اٹھائے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…