لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے اثاثہ جات سے متعلق رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرادی جس میں کہاگیاہے کہ لیگی رہنماکے اربوں کے ا ثاثے ہیں،ان کی اور خاندان کی لاہور ،فیصل آباد میں 24مختلف جائیدادیں ہیں۔
قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق جائیدادوں میں پلازے ، کمپنیاں، گھر، فارم ہاؤسز اور زرعی زمین شامل ہے ۔نیب رپورٹ کے مطابق رانا ثنا کے خلاف تین مختلف شکایات موصول ہوئیں جس پر 3 دسمبر 2019 کو ان کے آمدن سے زائد اثاثوں کے خلاف انکوائری شروع کی گئی ، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کی ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی آر ایس کے بھی ہے ،ان کے اثاثوں کی کل مالیت اربوں میں ہے ، انکوائری میں پتہ چلا کہ انہوں نے اثاثوں کی اصل مالیت ظاہر نہیں کی،ان کے ظاہر کردہ اثاثوں کی مالیت مارکیٹ ویلیو سے بہت کم ہے ، 2015،16 اور 2017 میں مختلف سوسائٹیز میں کروڑوں کی سرمایہ کاری کی، اس لیے رانا ثنا کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے ۔