جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت نے بے گھر افراد کیلئے بڑی رقم جاری کر دی

datetime 4  دسمبر‬‮  2020 |

پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں اندرونی سطح پر بے گھر افراد جن کی تصدیق قومی ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کی ہے اور ان کا گھروں کو لوٹنا باقی ہے، میں تقسیم کرنے کیلئے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کو ایک کروڑ 85 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردئیے۔سرکاری بیان میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان کے

تصدیق شدہ بے گھر ہونے والے ہر ایک خاندان کو سم کارڈ کے ذریعے 12 ہزار روپے دیے جائیں گے،جون 2014 سے علاقے کے بے گھر ہونے والے افراد کے لیے یہ 75 ویں قسط ہے۔حکومت قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے ہر بے گھر ہونے والے خاندان میں ہر ماہ 12 ہزار روپے کی نقد امداد تقسیم کرتی ہے جبکہ خیبر قبائلی ضلع سے ایک ہزار 100 سے زائد بے گھر خاندان گندم کا آٹا، خوردنی تیل اور دالوں سمیت منتخب کھانے پینے کی اشیاء حاصل کرتے ہیں۔خیال رہے کہ جون 2014 میں مقامی اور غیر ملکی عسکریت پسندوں کے خلاف شروع کیے جانے والے ضرب عضب فوجی آپریشن کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد خاندان بے گھر ہوگئے تھے۔حکومت نے شمالی وزیرستان کے علاقے کے ہر بے گھر ہونے والے خاندان کیلئے 12 ہزار روپے نقد امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔عہدیداروں نے بتایا کہ امن کی بحالی کے بعد سے اب تک بے گھر ہونے والے 90 فیصد خاندانوں کو قبائلی ضلع شمالی وزیرستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ غیر معمولی صورتحال کے سبب بقیہ 15 ہزار 229 بے گھر خاندان ابھی تک اپنے آبائی علاقوں میں واپس نہیں جاسکے ہیں۔چند بے گھر افراد کو بنوں کے قریب بکاخیل کیمپ میں رکھا گیا ہے جس کا انتظام پاک فوج اور پی ڈی ایم اے نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔حکام نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے قبائلی ضلع سے 2ہزار سے زائد بے گھر خاندان اسی کیمپ میں رہ رہے ہیں، ان خاندانوں کا تعلق زیادہ تر داتا خیل کے علاقے سے ہے۔ایک عہدیدار نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ خیبر قبائلی ضلع کی وادی تیراہ سے بے گھر ہونے والے تقریبا ایک ہزار 100 خاندان پناہ گاہوں کے مسئلے، سخت موسم اور پینے کے پانی سمیت بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے اپنے گھروں کو واپس نہیں جاسکے ہیں۔اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے افغانستان سے متصل قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تنازع زدہ علاقے کی حیثیت کو ختم کرنا بھی ابھی باقی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…