پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اٹلی ایمبیسی میں کام کرنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ فراڈ کے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

datetime 4  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے اٹلی ایمبیسی میں کام کرنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ فراڈ کے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظورکرتے ہوئے ملزم چوہدری آصف کو پولیس تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دیدیا۔گذشتہ روز درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کے دوران متاثرہ خاتون کے وکیل نے کہاکہ2013 میں مجھے

میرے موبائل پر کال آئی اور کہا میں کرنل ابرار کا سٹاف افسر ہوں،خاتون کو 26 نمبر چونگی بلا کر ویری فیکیشن کا کہا گیا اور ملزم نے دو لاکھ روپے لیے، مختلف اوقات میں ملزم چوہدری آصف نے خاتون سے 75 لاکھ سے زائد کی رقم لی،چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ تفتیشی افسر صاحب آپ نے اب تک کیا تفتیش کی ہے،جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایاکہ ملزم عبوری ضمانت کے بعد شامل تفتیش ہی نہیں ہوا،عدالت نے استفسار کیاکہ 75 لاکھ روپے کسی سرکاری ملازم کو کوئی کیوں دیگا،تفتیشی افسر نے کہاکہ ملزم نے خود کو سرکاری افسر بتایا اور خاتون نے رقم دیدی،چیف جسٹس نے کہاکہ آپ بھی سرکاری ملازم ہیں کسی پارٹی سے 75 لاکھ روپے لیں گے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ کیسا کیس ہے کیسی باتیں کر رہے ہیں،ایک سرکاری افسر کسی سے پیسے مانگے تو وہ جرم ہے،درخواست میں یہ ہی نہیں لکھا گیا کہ کس مقصد کیلئے رقم دی گئی،تفتیشی افسر کو دیکھنا چاہیے تھا کہ رقم کیوں دی گئی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیاکہ 2013 میں انہوں نے 2 لاکھ روپے کی رقم کیوں دی،متاثرہ خاتون کے وکیل نے بتایاکہ ویری فکیشن کیلئے خاتون سے رقم لی گئی،چیف جسٹس نے کہاکہ سرکاری ملازم اگر کسی سے رقم کا مطالبہ کرے تو اسکی تو شکایت کی جانی چاہیے،75 لاکھ روپے کوئی کسی کو دیتا ہے، تفتیشی افسر نے کہاکہ چوہدری آصف خود مان رہا ہے کہ مجھے مختلف اوقات میں رقم دی گئی،وکیل نے کہاکہ مکان کی خریداری کیلئے چوہدری آصف کو رقم دی گئی،چیف جسٹس نے کہاکہ یہ تو دو فریقین کے درمیان کا معاملہ ہے اس میں فوجداری کیس کہاں سے آ گیا، چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ چوہدری آصف کس محکمے میں کام کرتا ہے،وکیل نے بتایاکہ وہ ایک پرائیویٹ بندہ ہے کسی محکمے میں کام نہیں کرتا، تفتیشی افسر نے کہاکہ چوہدری آصف نے کہا کہ میں 20 لاکھ روپے کی رقم دونگا،خاتون پوری رقم کا مطالبہ کر رہی ہیں،دلائل سننے کے بعد عدالت نے مذکورہ بالا ہدایات جاری کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…