کاہنہ(این این آئی)کاہنہ اورگرد و نواح کے بھٹہ مالکان نے اینٹوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر کے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سموگ کی روک تھام کے لیے پنجاب حکومت نے عارضی طور پر بھٹوںکو بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس کی آڑ میں بھٹہ مالکان نے
اینٹوں کے ریٹ میں 2ہزار روپے تک اضافہ کر دیا ہے جس سے فی ہزار اینٹ کی قیمت 13 سے15ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کے اینٹ کا سائز بھی پورا نہیں ۔ سروے کے مطابق اینٹوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث تعمیراتی کام رک گئے ہیں جس سے مزدور طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے ۔