پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی حکومت نے نااہل اور کرپٹ افسران کے خلاف بڑا ایکشن شروع کردیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے نکمے ،نااہل اور کرپٹ افسران کے خلاف بڑا ایکشن شروع کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ سطح ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت میں کئی سینئر بیوروکریٹس کیخلاف کارکردگی و مس کنڈکٹ کے حوالے سے

تحقیقات جاری ہیں، اس حوالے سے موجودہ دور حکومت میں بیوروکریٹس کیخلاف پہلا ایکشن ہوا جس میں سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19کے سینئر افسر محمد احمد خان کو مس کنڈکٹ اور نااہلی پر سول سرونٹ ایکٹ 1973کیتحت سرکاری نوکری فارغ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان کیخلاف ایک سال سے محکمہ جاتی انکوائری جاری تھی، سرکاری حکام کہتے ہیں کہ محمد احمد خان کو سول سرونٹ رولز 1977 کے تحت ایپلٹ اتھارٹی کو 30 دن میں اپیل کرنے کا حق ہوگا۔حکام کے مطابق سول سرونٹ ایکٹ 1973 کے رولز کے تحت نااہلی ومس کنڈکٹ کی سب سے بڑی سزا سرکاری ملازمت سے فوری برطرفی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی بیوروکریسی سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19 کے سینئر افسر عبدالباسط کی بری کارکردگی و مس کنڈکٹ پر موجودہ گریڈ سے تنزلی کردی گئی البتہ انہیں بھی اپلیٹ اتھارٹی میں 30 دن کے اندر سزا کا چیلنج کرنے کی حق حاصل ہوگا۔ دونوں افسران کیخلاف محکمانہ کارروائیوں کے حوالے سے سرکاری حکم نامہ بھی جاری بھی کردیا گیا جو منظر عام پر آگیا ۔سرکاری حکام کیمطابق بیوروکرسی کی کارکردگی کو بہتر اور کرپشن سے پاک کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے رولز میں ضروری ترامیم کیساتھ سول سرونٹس کارکردگی اور نظم و ضبط قواعد 2020 کی منظوری دی جس پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…