جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

تسلیم کرتا ہوں! عوام مشکل سے دوچار ہے ،وزیراعظم کے معاون خصوصی کا بڑا اعتراف

datetime 3  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور (این این آئی) معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں سروے کیا گیا ہے ماضی میں بھی مہنگائی ہوتی تھی انشاللہ ہم مہنگائی کنٹرول کرلیں گے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے ایک انٹرویو

میں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فروری میں بھی اپوزیشن جماعتیں جلسہ جلسہ کھیل رہی ہوں گی۔عثمان ڈار نے کہا کہ سب مانتے ہیں کہ مہنگائی ہے اور وزیر اعظم عمران خان بھی کہہ چکے ہیں لیکن ہم مہنگائی پر کنٹرول کرلیں گے۔انہوں نے پروگرام کے دوران تسلیم کیا کہ پاکستانی عوام مشکل وقت سے گزر رہی ہے لیکن آئندہ سال ہم مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اشیائے خوردونوش سے متعلق مانتے ہیں کہ فیصلہ سازی میں کمزوریاں تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ چینی ایک خاص گروہ کے کنٹرول میں تھی جس کو توڑا ہے، سمت درست ہے انشاللہ مسائل سے نکل آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…