بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم کے نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کی طرف پہلا قدم، اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی

datetime 3  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)وزیر اعظم کے نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کی طرف پہلا قدم‘ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی نے تقریبا ً 10ارب روپے کی لاگت سے ایل ڈی اے سٹی نیاپاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کے پہلے مرحلے میں چار ہزار رہائشی یونٹ تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔تمام ایسے شہری جنہیں نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی اور بینک مارگیج فنانسنگ کی سہولت

فراہم کریں اپارٹمنٹس خریدنے کے اہل ہوں گے۔ یہ اپارٹمنٹ موضع ہلوکی میں 563کنال اراضی پر ایک سال میں تعمیر کئے جائیں گے۔چار منزلہ اپارٹمنٹس کے125بلاک تعمیر کئے جائیں گے اور بلاک32رہائشی یونٹوں پر مشتمل ہوگا۔ یہاں متعدد مساجد بھی تعمیر کی جائیں گی۔ ایل ڈی اے 35ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کرے گا ‘ اس مقصد کے لئے مختص کی جانے والی ساڑھے آٹھ ہزار کنال اراضی پر سڑکیں ، واٹر سپلائی و سیوریج سسٹم ، فٹ پاتھ ، واٹر ٹریٹمنٹ پلاٹ اور دیگر انفراسٹرکچر تعمیر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور اس مقصد کے لئے تقریباً20ارب روپے کے پی سی ون کی منظوری دی گئی۔ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کا ساتواںاجلاس وائس چیئرمین ایس ایم عمران کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے شرکاء کوایجنڈا کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس پراجیکٹ کے لئے مقرر کئے جانے والے فنانشل کنسلٹنٹ اسلم ملک اینڈ کمپنی کی طرف سے ان اپارٹمنٹس کی تعمیر کو قابل عمل منصوبہ بنانے کے لئے پیش کئے جانے والے فنانشل ماڈل کی بھی منظوری دی گئی اور اپارٹمنٹس خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی قومی بینکوں کی طرف سے مارگیج فنانسنگ کی سہولت کی فراہمی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اپارٹمنٹس خریدنے کے خواہشمند افراد کو صرف 10فیصد ڈائون پے منٹ کرنا ہوگی

جبکہ 80فیصد لاگت بینکوں کی طرف سے ایسکرو(ESCRO)اکائونٹ میں منتقل کی جائے گی ، گورننگ باڈی کے اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی لاہور سے سعدیہ سہیل رانا ‘ قصور سے ملک مختار احمد ‘شیخوپورہ سے عمرآفتاب ڈھلوں ‘ ننکانہ صاحب سے محمد عاطف کے علاوہ وائس چیئرمین واسا امتیاز محمود،میجر ریٹائرڈ سید برہان علی، انجینئر عامر ریاض قریشی،ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز اور ہائوسنگ، بلدیات فنانس ،پی اینڈ ڈی اور کمشنر لاہورکے نمائندوںنے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…