لاہور( این این آئی ) تھانہ شاہدرہ کی حوالات میں بند ملزم نے تصویراتارنے پر ایس ایچ او اور تھانیدار کو دبوچ لیا،ملزم سعید احمد کے مبینہ تشدد سے ایس ایچ او زاہد نواز معمولی زخمی ہو گیا ،تھانہ شاہدرہ نے مقدمہ درج کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانیدار نوید ملزم سعید کی حوالات میں تصاویر بنانے گیا ۔ملزم سعید نے
تھانیدار کو گریباں سے دبوچ کر موبائل فون بھی چھین لیا۔ ایس ایچ او زاہد نواز نے حوالات کا دروازہ کھلوایا تو ملزم ایس ایچ او سے بھی الجھ پڑاجس سے ایس ایچ او معمولی زخمی ہو گیا ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف بدتمیزی،کار سرکار میں مداخلت اور ملازمین کی وردی کھینچنے پر مقدمہ درج کر لیا۔