ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

31دسمبر تک ڈیڈ لائن ورنہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا حکومت کو مطالبات منظور کرنے کیلئے مہلت دیدی گئی

datetime 3  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا)کے رہنماؤں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالعزیزبھٹی،ڈویژنل صدر راناسجادخاں،جنرل سیکرٹری مختارحسین بلوچ،سرپرست اعلیٰ احمدنوازبلوچ،صدرایوب ریسرچ چوہدری وارث علی

گجر،راناخالدمحمود،ملک نوراحمداوردیگرذمہ داران نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اوروزیراعظم پاکستان ایپکاکے زیراہتمام 14اکتوبرکو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے دھرنا کے نتیجہ میں تشکیل کردہ کمیٹی کے وعدہ کے مطابق ایپکا مطالبات۔امتیازی سلوک کاخاتمہ،تنخواہوں میں 150فیصداضافہ،وفاقی ملازمین کی اپ گریڈیشن،سکیل ریوائز کرنے سمیت دیگرمطالبات کی منظوری کا 31دسمبرتک اعلان کریں بصورت دیگرملک گیراحتجاج کرتے ہوئے دوبارپارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد اوروزیراعلیٰ ہاوس پنجاب کا گھیراؤ کریں گے۔چوہدری عبدالعزیزبھٹی نے کہاکہ 14اکتوبر2020کو پارلیمنٹ ہاوس اسلام آبادکے سامنے دھرنااوروزیراعظم پاکستان کی تشکیل کردہ حکومتی کمیٹی زیرسربراہی پرویزخان خٹک وفاقی وزیردفاع سے کامیاب مذاکرات کے بعدتسلیم شدہ ایپکاچارٹر(1)ہرقسم کی تفریق ختم کرتے ہوئے ملک بھرکے تمام سرکاری ملازمین کو بالحاظ عہدہ(سکیل،تنخواہ ودیگرالاوئنسنر)یکساں کئے جائیں،

(2)وفاقی ملازمین کو صوبوں کی طرز پر اپ گریڈیشن(3)بیورکریسی کی طرز پر تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ(4)سکیل ریوایوز کئے جائیں،(5)صوبوں کی طرز پر ریٹارمنٹ پر گروپ انشورنس دی جائے(6)یوٹیلٹی الاؤنس دیا جائے(7)ہاوس رینٹ موجودہ سکیلوں پر دیاجائے

(8)محکمہ زکوۃ و دیگر کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنا(9)محکمہ صحت کی ختم کی گئی کلریکل پوسٹوں کی بحالی پر عملدرآمد نہ ہورہاہے جس کی وجہ سے ملک بھرکے سرکاری ملازمین سراپااحتجاج ہیں،رہنماؤں نے وزیراعظم پاکستان اوروزیراعلیٰ پنجاب ایپل کرتے ہیں کہ

حکومتی تشکیل کردہ کمیٹی کے وعدہ کے مطابق مندرجہ بالامطالبات کی منظوری کا 31دسمبرتک اعلان کیا جائے،بصورت دیگرماہ جنوری 2021میں ملک گیر احتجاج کی کال دیتے ہوئے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباداوروزیراعلیٰ ہاوس پنجاب لاہور کے باہراحتجاجی دھرناہوگا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…