مولانا فضل الرحمان کو بلوچستان میں حکومت بنانے کی پیشکش، جے یو آئی کے سربراہ نے وزارتوں کے ساتھ حکومت میں بڑا عہدہ بھی مانگ لیا

3  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ + آن لائن) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بلوچستان عوامی پارٹی نے پیشکش کی ہے کہ اگر آپ اقتدار میں آنا چاہتے ہیں تو بلوچستان میں مخلوط حکومت بنا سکتے ہیں، انہوں نے دو وزارتیں دینے کی بھی بات کی ہے۔ معروف صحافی صابر

شاکر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان کی گورنر شپ بھی مانگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو کہا گیا ہے کہ وہ بلوچستان میں اتحادی حکومت کا حصہ بن سکتے ہیں، آپ ہماری پارٹی سے رابطہ کریں، معروف صحافی نے کہا کہ اطلاع یہ ہے کہ مولانا نے بلوچستان کی گورنر شپ مانگی ہے۔ جس پر ا ن سے کہا گیا ہے کہ آپ کی اتنی تعداد نہیں ہے جس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف اگر محمود اچکزئی کے بھائی کو گورنر بنا سکتے ہیں تو ان کی جماعت کا گورنر کیوں نہیں بن سکتا۔ دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹ الائنس میں شامل جمعیت علماء اسلام (ف) کے کارکنوں نے پی ڈی ایم کے صدر اور اپنی جماعت کے قائد مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے ایک نئی نظم تیار کرلی ہے۔ جسے پی ڈی ایم لاہور کے زیر اہتمام 13 دسمبر کو مینار پاکستان لاہور میں منعقد کئے جانے والے جلسے میں پیش کیا جائے گا۔ تیار کردہ نئی نظم عنوان ’’مولانا آگیا ہے‘‘ جب اس سے قبل جے یو آئی (ف) کے کارکنوں نے مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے مولانا آئے گا کے عنوان سے نظم تیار کی تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…