جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاہور ہائی کورٹ کا نیب کو چوہدری برادران کے خلاف مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

datetime 3  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)لاہورہائیکورٹ نے چودھری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران ڈی جی نیب کو ایک بار پھر مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کی

درخواستوں پر سماعت کی ۔ ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد رپورٹ سمیت عدالت میں پیش ہوئے ۔چودھری پرویز الٰہی اور چودھری شجاعت حسین کی طرف دسے امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری نے کہا کہ17 سال کے عرصے سے ایسا لگتاہے کہ جیسے یہ انکوائری سر خانے میں پڑی رہی جسٹس صداقت علی خان نے ڈی جی نیب سے استفسار کیا 19 اکتوبر 2017 کو آپ نے ذاتی طور پر کیس شروع کیا؟ ۔ ڈی جی نیب نے جواب دیا کہ چیئرمین نیب نے زیر التوا ء کیسز پر کام کرنے کا حکم دیا۔2015 سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجم عباس کے پاس یہ انکوائری زیر التوا ء تھی۔27 جنوری 2017 کو تفتیشی افسر نے ریجنل بورڈ میٹنگ میں انکوائری بند کرنے کی درخواست بھیجی، ،27 جنوری 2017 کو ہی ریجنل بورڈ نے چیئرمین کو معاملہ بھجوا دیا۔ جسٹس صداقت علی خان نے گفتگو کے دوران مداخلت کرنے پر تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے درمیان میں بولنے کی کوشش کی تو آپ کو اور ڈی جی نیب کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیں گے ۔ فاضل عدالت نے کہا کہ ایسا لگتا ہے یہ رپورٹ ڈی جی نے خود تیار نہیں کی اسی وجہ سے لقمے لے رہے ہیں، معلوم ہو رہا ہے ڈی جی نیب کسی کی تیار کی ہوئی رپورٹ پڑھ رہے ہیں۔ ڈی جی نیب نے کہا کہ سر میں نے خود رپورٹ تیار کی ہے ابھی پڑھ کر بتادیتا ہوں، جب ریفرنس بند کرنے کی درخواست کی گئی

تب میری تقرری نہیں ہوئی تھی۔ جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ آپ نے ریفرنس بند کرنے کی تاریخ غلط بتائی ہے، 16 دسمبر 2016 میں تفتیشی افسر نے ریفرنس بند کرنے کی درخواست دی تھی ۔نیب کے افسر چودھری خلیق الزمان نے کہا کہ اس وقت کے ریجنل بورڈ نے انکوائری بند کرنے کی منظوری دی تھی اور میرے دستخط بھی موجود ہیں۔ جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ

آپ پھر اس کیس کو دوبارہ کھولنے کے حق میں دلائل دے سکتے ہیں؟ہم سمجھتے ہیں کہ ڈی جی آپ کی رائے کیساتھ یہاں آئے ہیں۔چودھری خلیق الزمان نے کہاکہ سر میں نے تو ابھی فائل ہی نہیں دیکھی۔ فاضل عدالت نے استفسار کیا اس کیس کی تحقیقات اسسٹنٹ دائریکٹر نجم ہی کر رہا ہے؟ ۔ ڈی جی نیب

نے کہا کہ جی سراسسٹنٹ ڈائریکٹر نجم کو ہی دوبارہ انکوائری سونپی گئی ہے۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری نے کہا کہ مذکورہ افسر تو اپنی رائے دے چکا ہے یہ کیسے دوبارہ کیس کی تحقیقات کر سکتا ہے؟ ۔جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ڈی جی صاحب آپ تیاری کیساتھ نہیں آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…