پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پی ڈی ایم کی قیادت مزاحمت اور شہباز شریف مفاہمت کی جانب رواں دواں، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 3  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرمانوالہ (این این آئی) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے ممتاز رہنما سابق سینیٹرحافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت مزاحمت اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف مفاہمت کی جانب رواں دواں ہیں۔وہ اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں

مختلف وفود سے گفتگو اور میڈیاکے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیرول پر رہائی کے بعد نیشنل ڈائیلاگ کے لیے بے تاب قائد حزب اختلاف کے خلاف بھی اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں گھسٹنے پی ڈی ایم کے فائنل راونڈ میں مذاکرات کے ذریعہ اپوزیشن کے پیٹھ میں چھرا گھونپنے والی شخصیت کے خلاف بھی کوئی تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی یا بڑے میاں مذاحمت اور چھوٹے میاں مفاہمت کا ڈھونگ ہی رچاتے رہیں گے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ آل شریف کا سیاسی کھیل ہی ’’پیسہ پھینک تماشہ دیکھ‘‘ ہے لیکن اس دور میں چونکہ طلب کچھ زیادہ رہی ہے اب نہ صرف تازہ ترین حساب بلکہ ماضی میں خرد برد کرنے والوں کو بھی حساب دینا پڑیگا۔ایک سوال کے جواب میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ آزادی مارچ کے موقع پر آل شریف کی دولت پر رال ٹپکانے والے لہک لہک کر کہہ رہے تھے کہ’’وہ مال لگائیں گے اورہم جے یو آئی جان‘‘ اور عملاً ایسا ہی ہوا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…