وہاڑی(این این آئی)سابق وفاقی وزیرمرکزی راہنماپاکستان مسلم لیگ ن بیگم تہمینہ دولتانہ نے کہاہے کہ جیلیں اورہتھکڑیاں ہمارے راستے نہیں روک سکتیں،کسی کے پیچھے چھپ کروارکرنے والے سلیکٹیڈحکمران کونہ پہلے تسلیم کیاہے اورنہ آئندہ تسلیم کریں گے ہما،رے کارکنوں نے حکومتی جبرواستبدادکانہ صرف مقابلہ کیاہے بلکہ حکومت کوٹف ٹائم دیاہے اوردیتے رہیں گے۔وہ ملتان
جلسہ کے موقع پرگرفتاری کے بعدرہاہونے والے کارکنوں کی رہائی کے بعدلڈن میں ان کے اعزازمیں تقریب کے موقع پرخطاب کررہی تھیں اس موقع پرسابق صوبائی وزیرنعیم خان بھابھہ،سابق ایم پی اے شمیلہ اسلم،ضلعی صدرعمران عقیل دولتانہ، ڈاکٹر نسیم خان کھچی، راؤشبیر بلو، راؤ طارق، میاں آفتاب بورانہ، راؤ ندیم، قاری افضل حسینی، حاجی اسلم وکیل، شیخ عبدالرحمان منا، سرفرازجٹ، حاجی فقیر حسین گجر، احسان اللہ تارڑ، راناعمران ریاست، رانا شمشاد، شاہدسنی گجر، چوہدری عبدالستار طاہر، چوہدری محمد امین، زاہد منیر بھٹی، راؤ اقبال ٹھاکر، جے یو آئی ف کے مولانا محمد شفیق کے علاوہ درجنوں کارکنان موجود تھے۔ بیگم تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ حکومت کے جبرواستبداد کا مقابلہ کرنے والے کارکنوں کوسلام پیش کرتے ہیں ملتان پی ڈی ایم کے کامیاب جلسہ نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کررکھی ہیں حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے کارکنوں کے جذبات میں مزیداضافہ ہواہے۔ میاں نوازشریف کے بیانیہ ووٹ کوعزت دوکوسوفیصدفالوکرناپڑے گالاہورکے جلسہ کی تیاریوں سے ہی حکمرانوں پرلرزہ طاری ہوچکاہے۔یوٹرن خان کواب تک سمجھ ہی نہیں آرہی کہ حکومت کرنی کس طرح ہے۔جبرکے ذریعے حق کی آوازکوروکانہیں جاسکتاعوام کے حقوق کیلئے دنیابھرکی اپوزیشن جماعتیں حکومت کوٹف ٹائم دیتی ہیں لیکن کسی ملک کی اپوزیشن کے ساتھ حکومتیں اس طرح کاظلم وستم
نہیں کرتیں لیکن یوٹرن خان کی حکومت نے جوکردارکیاہے اس سے حکمران جماعت کے سنجیدہ لوگ شرمندہ ہیں سلیکٹیڈحکومت نے غریب سے دووقت کا نوالہ تک چھین لیاہے پاکستان کی تاریخ میں اس سے بدترین حکومت کسی نے نہیں دیکھی ہوگی پی ڈی ایم غریب عوام کی جنگ لڑ رہی ہے یہ جنگ سلیکٹیڈحکومت اورحکمرانوں خاتمہ تک جاری رہے گی ملک وقوم کی خاطراپنی جان
کانذرانہ دینے کیلئے تیارہیں ہماری سانسیں ملک وقوم کی خدمت کیلئے چل رہی ہیں ہرتحریک کے نتیجہ میں حکومتیں ڈانوڈول ہوجایاکرتی ہیں پی ڈی ایم کی تحریک بھی حکومت کو منطقی انجام کی طرف لے کرجارہی ہے ہرادارے کواپنی حدودمیں رہ کرکام کرنا چاہئے۔ تقریب سے سابق صوبائی وزیرنعیم خان بھابھہ،عمران عقیل دولتانہ،
شمیلہ اسلم، ڈاکٹرنسیم خان کھچی،راؤشبیربلوکے علاوہ رہااسیران نے بھی خطاب کیا،اس موقع پررہاہونے والے کارکنوں نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جمہوریت کی خاطرجیل توکیا ہرقربانی کیلئے تیار ہیں اس موقع پرگرفتار ہونے والے کارکنوں کواسیرانِ جمہوریت کاخطاب دیاگیا۔