پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم جواب دیں کہ اسحاق ڈار اشتہاری اور مفرور ہے اسے چینل پر کیوں دکھایا جا رہا ہے؟ن لیگ کا حکومت پر شدید طنز، عمران خان کو بدترین اور کرپٹ لیڈر قرار دیدیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملتان جلسہ کامیاب بنانے میں حکمرانوں نے مرکزی کردار ادا کیا۔ وزیراعظم جواب دیں کہ اسحاق ڈار اشتہاری اور مفرور ہے اسے چینل پر کیوں دکھایا جا رہا ہے۔ حکمران کے بیانات میں تضاد

کی طرح قوانین میں بھی کھلا تضاد ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایک اشتہاری مفرور کا چینل پر انٹرویو نشر کرکے حکمران بے نقاب ہو گئے ہیں۔ مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ ملتان کے جلسہ کو کامیاب بنانے میں حکمرانوں نے کردار ادا کیا۔ اگر پاکستانی صحافی BBL کی طرح انٹرویو کریں تو انہیں وزارت داخلہ اٹھوا لیتی۔ ملتان جلسہ پوری دنیا میں ڈسکس ہو رہا ہے۔ پیمرا قوانین کے تحت اسحاق ڈار کا انٹرویو نہیں دکھانا چاہیے تھا۔ پاکستان میں قوانین مختلف ہیں۔ عمران خان بددیانت لیڈر ہے۔ 400بلین روپے کا گندم کا ڈاکہ ڈالا ہے۔ بجلی کی مد میں 150بلین روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ وہ چور ہے۔ فارن فنڈنگ کیس کے پیچھے حکمران چھپ رہے ہیں۔ سب سے بدترین اور کرپٹ لیڈر عمران خان اور اس کی کابینہ کے اراکین ہیں۔ اسحاق ڈار کی جائیداد مد میں یہ انکم ٹیکس اور اسحاق ڈار کا معاملہ ہے۔ 55روپے کی چینی 115روپے میں مل رہی ہے۔ موجودہ حکمران اس صدی کے بدترین کے کرپٹ لیڈر ہیں۔ ان کا جلسہ پی ڈی ایم کرے گی۔ دھرنے اور احتجاج جاری رہیں گے۔ حکمرانوں کو گھر بھیج دیں گے۔ حکمرانوں نے ایل این جی کیوں امپورٹ نہیں کی۔ہمیں الزام نہ دیں۔ عمران خان فارن فنڈنگ کیس سے کیوں چھپ رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کا صوبہ بنانے میں اگر اپوزیشن نے انکار کیا تو بے نقاب ہو جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…