جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اسحاق ڈار مفرور اور اشتہاری ہے، انٹرویو چلانے والے چینلز کے خلاف کارروائی کا عندیہ

datetime 2  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پیمرا نے کارخیر کے تحت اسحاق ڈار کا انٹرویو نشر کیا ہے تاہم اپنے قوانین کے تحت چینل کے خلاف ایکشن لے سکتا ہے۔ اسحاق ڈار مفرور اور اشتہاری ہے۔ کسی ایسے لیڈر کو چینل پر نشر نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار انٹرویو میں ایکسپوزہو گئے ہیں۔ کسی مفرور کو ٹی وی پر نہیں دکھایا جا

سکتا ہے۔ عدالت نے نواز شریف کو بھی اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ پیمرا اپنے قوانین پر عمل درآمد کراتا ہے۔ اسحاق ڈارمفرور اور اشتہاری ہے اور پاکستان میں جن چینل نے انٹرویو دکھایا ان کے خلاف ایکشن ہونے چاہئیں۔ پیمرا اپنے قوانین کے تحت چاہے تو نوٹس جاری کر سکتاہے۔ کارخیر کے تحت انٹرویو دکھایا گیا ہے۔ اسحاق ڈار کے تمام دلائل بے نقاب ہو گئے ہیں۔ نیب کی کسٹڈی میں موت واقع ہوئی ہے یہ جھوٹ تھا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا ترجمان جھوٹا ہے۔ ن لیگ کے تمام لوگ جھوٹے ہیں َ۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار جس طرح ایکسپوز ہوئے ہیں پوری دنیا اور پاکستانی قوم نے دیکھ لیا ہے۔ نواز شریف اور زرداری کے عبرت ناک انجام کی عمران خان نے بات کی ہے۔ ان کے اتحادی بھی چور ہیں۔ فضل الرحمان اپنی دونوں نشستیں ہا رچکے ہیں اور پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں۔ دونوں بڑی شخصیات پر کرپشن کے الزام ہیں۔ شریف خاندان کے غیرقانونی طور پر اثاثے بڑھانے میں اسحاق ڈار کا مرکزی کردار ہے۔ انٹرویو میں اسحاق ڈار نے ملک کو بدنام کیا۔ اسحاق ڈار کو ملک سے فرار کرانے میں شاہد خاقان عباسی ملوث تھے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل اور مشیر داخلہ شہباز اکبر نے سابق وزیر اعظم اسحق ڈار کے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ورز قوم نے ٹانگیں کانپنے کا نظارہ دیکھا،جب کہا میری پاکستان میں

صرف ایک ہی جائیداد ہے تو منہ پر شرمندگی، آنکھوں میں بے شرمی تھی، پاکستان آ کر عدالتوں میں اپنے مقدمات لڑیں، اپنے آپ کو ایک مفرور سے عام شہری بنائیں تو پاکستان کا میڈیا کھلا ہوا ہے، اسحاق ڈار صحافی کے سوالات کا جواب نہ دے سکے، عدالتوں کا کیسے دیں گے؟انہوں نے کہا کہ جب انہیں بھیجا

تو کیا ہوا وہ سب نے دیکھا کہ کبھی زبان باہر آئی، کبھی دونوں آنکھیں باہر آئیں، جب کہا کہ میری پاکستان میں صرف ایک ہی جائیداد ہے تو منہ پر شرمندگی تھی لیکن آنکھوں میں بے شرمی تھی۔کچھ چینلز نے اسحاق ڈار کا انٹرویو چلایا اب حکومت کی جانب سے ان چینلز کے خلاف ایکشن لینے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…