اس تاریخ کے بعد ایم اے اور ایم ایس سی طلبہ کی ڈگری کو تسلیم نہیں کیا جائے گا، ڈگری مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ

2  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی) ملک بھر سے دو سالہ ایم اے اور ایم ایس سی کی ڈگری مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ 3 دسمبر 2020 کے بعد رجسٹرڈ طلباء کی دو سالہ ایم اے، ایم ایس سی

کی ڈگری کی تصدیق نہیں ہوگی۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق 2021ء سے دو سالہ ایم اے /ایم ایس سی کی ڈگری کو مکمل طور پر ختم کیا جا رہا ہے۔31دسمبر 2020 کے بعد دو سالہ ایم اے/ایم ایس سی کر نے والے طلبا کی ڈگری کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ اس ڈگری میں خزاں 2020 میں آخری بار داخلہ لیا جا سکتا تھا۔ ایچ ای سی کی طرف سے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو جاری کیے گئے خط میں کہا گیا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے 31 ویں اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ دوسالہ ایم اے /ایم ایس سی ڈگری پروگرام ختم کردیا گیا ہے اور یہ اطلاع تمام یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیم کے اداروں کو 15 مارچ 2017ء کو خطوط کے ذریعے دی گئی تھی۔اب اس لیٹر کے زریعے ایک بار پھر اداروں کے سربراہان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اپنی ویب سائٹس سمیت دیگر ذرائع سے طلبا کو بھی اس بارے میں آگاہ کریں۔ 31 دسمبر 2020 کے بعد دوسالہ ایم اے/ایم ایس سی کر نے والے طلبا کی ڈگری کو تسلیم نہیں کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…