پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کہیں رشتہ دار تو کہیں دوستوں پر نوازشات کی بارشیں ، عمران خان کا کزن صحت کے نظام کے ساتھ کھلواڑ کر رہا ہے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 2  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا کزن ڈاکٹر برکی صوبے کے صحت کے نظام کے ساتھ کھلواڑ کررہا ہے۔ اپنی غیرموجودگی میں صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال کا انچارج ایک کلرک کو بنا دیا گیا ہے۔سفارشی ڈاکٹر برکی میں عمران خان کے کزن کے علاوہ کسی صلاحیت کے مالک نہیں۔ باچاخان مرکز پشاور میں

مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ امریکا میں بیٹھ کر صوبے کے صحت کا نظام چلایا جارہا ہے، ایل آر ایچ میں کرونا سے سب سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئیں۔کرونا کے نام پر اپوزیشن کو طعنہ دینے والا عمران خان اپنے کزن کا احتساب کب کرے گا؟ صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال ایل آر ایچ میں سہولیات کا فقدان، برکی صاحب امریکا میں آرام فرمارہے ہیں۔آج پورے ہسپتال کا انتظام ایک کلرک چلا رہا ہے، تبدیلی سرکار نے آٹھ سال کے دوران صوبے کو دیوالیہ بنادیا ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ تبدیلی سرکار میں ہر جگہ اپنوں کو نوازا جارہا ہے، کہیں رشتہ دار تو کہیں دوستوں پر نوازشات کی بارشیں ہورہی ہیں۔تازہ مثال اپنے ہی وکیل دوست کو پی ٹی وی کا چیئرمین بنانا عوام کے سامنے ہے۔ایل آر ایچ میں کروڑوں کی کرپشن بھی سامنے آچکی ہے، نیب نے اس پر بھی چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلین ٹری سونامی پر سپریم کورٹ بھی برہم ہے لیکن نیب نے ابھی تک کسی حکومتی وزیر کے خلاف ریفرنس تک فائل نہیں کیا۔بی آر ٹی تو سفید ہاتھی بن چکا ہے، مالم جبہ سکینڈل کھولا گیا تو بہت سے وزیروں و مشیروں کے حقیقت کا پول کھل جائیگا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا کزن ڈاکٹر برکی صوبے کے صحت کے نظام کے ساتھ کھلواڑ کررہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…