بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

حویلیاں طیارہ حادثہ کیوں پیش آیا؟ ترجمان پی آئی اے نے وجوہات سے آگاہ کردیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے کہا ہے کہ حویلیاں حادثہ طیارے کے دونوں انجن کی خرابی کے باعث پیش آیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے عبداللہ حفیظ نے کہا کہ پہلی بار ایک انجن خراب ہوا تو دوسرے میں بھی تکنیکی خرابی پیش آئی،

اڑان سے پہلے جہاز ٹھیک تھا، دوران پروا ز ٹربائن پلیٹ ٹوٹ گیا، طیاروں کے لیے 2 انجن ہوتے ہیں، حویلیاں حادثہ طیارے کے دونوں انجن کی خرابی کے باعث پیش آیا.ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کے بعد جہاز انجن میں سیکیورٹی نظام کو مکمل طور پر تبدیل کیا گیا ہے۔عبداللہ حفیظ کا کہنا تھا کہ طیاروں کے پرزوں کی مرمت کی جاتی ہے، حادثات کی رپورٹ گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ میں پیش کی تھی۔ قومی ائیرلائن کے طیارے پی کے 661 نے سات دسمبر 2016 کو چترال سے اسلام آباد کے لیے اڑان بھری تو مسافروں کے ہمراہ معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید اور ان کی اہلیہ بھی موجود تھے۔طیارہ اپنی منزل پر پہنچے سے قبل ایبٹ آباد کے قریب حویلیاں کے مقام پرحادثے کا شکار ہو گیا تھا جس میں سینتالیس مسافر مارے گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…