جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایل این جی ریفرنس،شاہد خاقان نے شیخ رشیدکو بطورگواہ طلب کرنے کی درخواست دائر کر دی 

datetime 2  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)ا سلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی ریفرنس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو بطور گواہ طلب کرنے کی درخواست دائر کردی۔شاہد خاقان عباسی نے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ

گواہان کو ترتیب سے طلب کیا جائے، پہلے نمبر پر موجود گواہ کو پہلے بلایا جانا چاہیے۔رہنما مسلم لیگ ن کے مطابق ایل این جی ریفرنس کے گواہان کی فہرست میں شیخ رشید احمد کا نام پہلے نمبر پر موجود ہے اور قومی احتساب بیورو (نیب) نے شیخ رشید احمد کا نام ریفرنس میں بطور شکایت کنندہ بھی شامل کیا تھا۔احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کے لیے ہر ہفتے ایک دن مقرر کرنیکا فیصلہ کیا ہے اور اب ہر ہفتے ایک پورا دن ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی جائے گی۔عدالتی حکم کے مطابق سماعت کے دوران دن میں صرف آدھے گھنٹے کا وقفہ کیا جائے گا۔احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…