لاہور میں جلسے پر بدستور پابندی ہے ،لیکن کیا کام نہیں ہوگا ، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا  

1  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے واضح کیا ہے کہ لاہور میں جلسے پر بدستور پابندی ہے ، روکا نہیں جائے گا ،ایس اوپیز پر عملدر آمد نہ ہوا تو رہنماؤں کیخلاف کارروائی ضرور ہوگی، لوگوں کو خطرے میں ڈالنا کہاں کی منطق ہے، ہمیں وبا کے پھیلنے کی زیادہ فکر ہے ،مریم نواز نے جلسے میں جھوٹ بولے ہیں اور ہم تاریخی حوالے سے بھیجے گئے

جھوٹ کوسامنے لائیں گے، بنڈل آئی لینڈ اور راوی ریور پراجیکٹس میں رکاوٹیں آئیں گی ، وزیر اعظم گھبرانے والے نہیں ۔ منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں 14 نکات پر غور ہوااجلاس میں راوی اور بنڈل آئی لینڈ پر بات کی گئی۔کابینہ میں بنڈل آئی لینڈ اور راوی ریور پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔ انہوںنے کہاکہ یہ پراجیکٹس ہر صورت مکمل کرنے ہیں،ان پراجیکٹس میں رکاوٹیں آئیں گی مگر وزیر اعظم گھبرانے والے نہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ملتان کی پچیس لاکھ آبادی میں سے دس سے پندرہ ہزار لوگ پی ڈی ایم جلسہ میں آئے،تین ہزار لوگ سندھ سے لائے گئے تھے ،یہ جلسہ غیر قانونی جمع کی گئی کرپشن کو تحفظ دینے کیلئے تھا ۔انہوںنے کہاکہ یہ ٹی وی اسکرین پر نظر آنے کا ایک مظاہرہ تھا کیونکہ نہ تو ان کی تقاریر میں بہتری کی باتیں تھیں اور نہ ہی کسی غریب کے لیے پروگرام کا ذکر تھا۔شبلی فراز نے کہا کہ جو زہر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں تھا اس سے بالکل ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ذاتی مفاد، اپنے خاندان اور اقتدار ے دوران جمع کی گئی اپنی غیر قانونی دولت کے دفاع میں ناٹک تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو جلسے اور جلوس سے کوئی گھبراہٹ نہیں ہوتی ہے کیونکہ ہم اتنے بڑے جلسے کر چکے ہیں اور شاید ہی کسی نے ہم سے بڑے جلسے کیے ہوں

لیکن یہ جمہوری عمل نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ اس وقت جلسے یا جلوس کی مخالفت کرنا اور پابندی لگانے کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ وبا آئی ہوئی ہے اور کئی ممالک نے لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہسپتالوں میں محدود گنجائش ہے حالانکہ ہم نے پہلی لہر کے بعد طبی آلات، ہسپتال اور دیگر تمام انتظامات مناسب سطح پر لے آئے لیکن ہم 22 کروڑ آبادی ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ اگر ایس او پیز کی اسی طرح خلاف ورزی جاری رہی، جس کا مظاہرہ اپوزیشن گاہے بگاہے کرتی رہتی ہے تو ایسے میں بڑا مشکل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو خطرے میں ڈالنا کہاں کی منطق ہے، جس طرح گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کی گئی اور شہر کو اکھاڑا بنائے رکھا گیا جس سے جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں ہے جبکہ ہمیں اس وبا کے پھیلنے کی زیادہ فکر ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہم جلسوں سے نہیں گھبرائیں گے، لاہور جلسے پر پابندی ہے لیکن ہماری حکمت عملی یہی ہے کہ انہیں نہیں روکیں گے اور جو جانا چاہے چلے جائیں تاہم ان رہنماؤں کے خلاف کارروائی کریں گے۔شبلی فراز نے کہا کہ معیشت بحال ہورہی ہے اور ایسے وقت میں یہ کام کرنا معیشت کی خدمت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جلسے میں جھوٹ بولے ہیں اور ہم تاریخی حوالے سے بھیجے گئے جھوٹ کوسامنے لائیں گے۔ کابینہ اجلاس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ راوی اور بنڈل آئی لینڈ پر بات کی گئی۔

انہوںنے کہاکہ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کی قیادت کے خلاف غیر قانونی جلسوں کے مقدمات درج ہوں گے۔ صحافی نے سوال کیاکہ ایک طرف لاہور جلسے کی اجازت دوسری طرف مقدمات کیوں ؟وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم لوگوں اور منتظمین کو روک رہے ہیں مگر جب منتظمین باز نہیں آئیں گے تو پھر مقدمات تو درج ہوں گے۔ شبلی فراز نے کہاکہ جلسہ منتظمین اور قائدین کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ عدالت نے واضح طور پر کہا تھا کہ جلسے جلوس نہیں کیے جا سکتے ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ بنڈل آئی لینڈ منصوبہ میں بیرونی سرمایہ کاری سے سندھ کو فائدہ پہنچے گا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…