لاہور (پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بیرسٹرخالدخو رشید کو گلگت بلتستان کا وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباددی ہے اوران کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے۔ گلگت بلتستان کے نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ عوام تحریک انصاف کی قیادت اورپالیسیوں
پربھر پور اعتماد کرتے ہیں – گلگت بلتستان کے عوام نے لٹیروں کی منفی سیاست کو دفن کر دیا ہے – گلگت بلتستان کے عوام شفاف،ایماندار اور خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف مقبول ترین جماعت بن چکی ہے -انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ نو منتخب وزیر اعلی بیرسٹر خالدخورشید گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے-